Free Support 24/7

+92-322-7315763

Aangan

Rs 600

آنگن" ماضی کے دریچوں سے چنی گئ ایک حسین داستان ہے جسے خدیجہ مستور نے بہت ہی خوبصورت انداز میں قلم بند کیا ہے۔ کہانی کے تمام کردار اپنے آپ میں ایک الگ ..

آنگن" ماضی کے دریچوں سے چنی گئ ایک حسین داستان ہے جسے خدیجہ مستور نے بہت ہی خوبصورت انداز میں قلم بند کیا ہے۔ کہانی کے تمام کردار اپنے آپ میں ایک الگ ہی مقام رکھتے ہیں، جو پڑھنے والے کی دلچسپی میں اضافے کا باعث ہے۔
یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ آزادی ملک کی لڑائ میں نہ صرف لوگوں نے خون کی قربانی دی بلکہ کئ لوگوں کے ارمان، خواہشیں، محبت، اور رشتے بھی داو پر لگے۔

نظریوں کے اختلافات کی وجہ سے بہت سی محبتیں ادھوری رہیں اور رشتے نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ اپنے مقام سے نیچے گر گئے۔

سلمہ پھوپھی کی محبت امیری غریبی کے درمیان ، آپا اور صفدر بھیا کی محبت چپ کی نظر ہوئ۔ عالیہ اور جمیل بھیا اپنی انا کے شکار ہوئے، اور چھمی کی یک طرفہ محبت کا آغاز قربانیوں سے ہوا مگر انجام ایک خوبصورت منظر تھا جسے پڑھ کر خوشی ہوئ کہ کسی کے 'آنگن' میں تو محبت کی برسات ہوئ۔

چوں کہ عالیہ 'آنگن' کا ایک مرکزی کردار ہے، جو کہ اس عورت کی عکاسی کرتا ہے جسکا مرد ذات سے اعتبار اٹھ گیا ہے۔ کیوں کے اسکے خیال میں مرد اپنے نظریہ، اپنے مفادات، اور دلی تسکین کیلئے محبت، گھر، رشتے، سکون سب داو پر لگا دیتا ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good